پنجگور میں پاکستانی فوج کے مارٹر گولے فائر سے تین بچے زخمی

پنجگور میں پاکستانی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر مارٹر شیل فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین بچے زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فوج کی جانب سے مارٹر شیل داغا گیا جو سدیق بلوچ ولد لال محمد کے گھر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہوشاب میں بھی فوجی مارٹر شیلنگ کے باعث پانچ بچے زخمی ہوئے تھے جن میں یاسمین ناصر، طاہرہ خالد، درین خالد اور آسیہ شمبہ شامل تھیں۔ بعد ازاں یاسمین ناصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔

جاں بحق اور زخمی بچوں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے سی پیک روڈ کو بند کر دیا تھا اور شیلنگ کے واقعات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوکنڈی میں سدو آپریشنل بٹالین کا آپریشن اختتام پذیر، مقررہ ہدف حاصل کرلئیے ہیں۔ بی ایل ایف

منگل دسمبر 2 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے خصوصی دستے "سدو آپریشنل بٹالین (سوب)” کے سرمچاروں نے 30 نومبر کی رات 8:19 بجے نوکنڈی میں قابض پاکستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے اندر داخل ہوئے اور کمپاؤنڈ کے وسط […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ