نوکنڈی میں غیر ملکی کمپاؤنڈ پر جھڑپیں رات بھر جاری رہیں

نوکنڈی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میں گزشتہ رات سے غیر ملکی کمپاؤنڈ کے اطراف شدید فائرنگ کی آوازیں مسلسل سنی جاتی رہیں۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سوب کے سرمچار اب بھی کمپاؤنڈ کے اندر موجود ہیں، جبکہ فورسز اور سرمچاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

مقامی افراد کے مطابق آدھی رات کے وقت ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی، جس کے بعد وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

حملے کے ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ذیلی ادارے سوب کے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ریکوڈک اور سیندک سے منسلک غیر ملکی عملہ و انجئینرز کے لیے قائم مرکزی کمپاؤنڈ پر شدید حملہ کیا ہے۔ حملہ تاحال جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سوب کے مشن کے تکمیل کے لیے جند ندری زرینہ رفیق عرف ترانگ ماھو نے مرکزی کمپاؤنڈ کے بیریئر کو تھوڑتے ہوئے خود کو قربان کیا جس سے سوب کے دیگر ساتھ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک پراجیکٹس کے مرکزی کمپاؤنڈ پر سرمچاروں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ بی ایل ایف

پیر دسمبر 1 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے چاغی نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک استحصالی پراجیکٹس کے غیر ملکی عملے کے لیے قائم مرکزی کمپاؤنڈ پر بی ایل ایف کے سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کے سرمچاروں کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ