افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 10 خواتین و بچے ہلاک

افغانستان کے حکومتی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے صوبہ خوست میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 افراد، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں، کنڑ اور پکتیکا میں بھی فضائی حملوں میں کم از کم چار شہری زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ صوبہ خوست کے ضلع گربزو میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً آدھی رات کو بمباری کی گئی۔ ان کے مطابق حملے میں مقامی شہری ولایت خان کا مکان نشانہ بنا، اور نو بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوئے۔ مجاہد نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کنڑ اور پکتیکا میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں کم از کم چار شہری زخمی ہوئے۔ صوبہ کنڑ کے مقامی باشندوں نے بی بی سی پشتو کو بتایا کہ انہوں نے مراوارہ، اسد آباد اور شیلطان کے علاقوں میں رات گئے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے تاحال اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان نے افغان سرحدی علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی پاکستان کی فضائی کارروائیاں کابل اور دیگر مقامات پر رپورٹ کی گئی تھیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور جعفرایکسفریس پر حملے

منگل نومبر 25 , 2025
پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پیر کے روز ایک بار پھر بلوچستان کے ضلع کچھی کے بولان پاس کے علاقے میں مسلح حملے کا نشانہ بنی۔ ریلویز حکام کے مطابق، گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کوئٹہ اور سبی کے درمیان جعفر ایکسپریس پر یہ چھٹا حملہ ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ