قابض پاکستانی فوج پر چار حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور، گوادر اور کیچ کے علاقوں میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر شدید نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور میں رخشان پل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملہ کرکے قابض فوج کے پوزیشنز پر راکٹ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 13 نومبر کو پنجگور کے علاقے راہی نگور میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے قابض کی جانب سے نصب کردہ جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دس نومبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں شادی کور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بناکر نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک اور حملے میں، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 7 نومبر کو کیچ کے علاقے سامی کلگ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جس میں قابض فوج کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

ہفتہ نومبر 15 , 2025
ڈیرہ مراد جمالی اور کچھی میں دو خواتین سمیت تین افراد کو تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے تھانہ شرقی ابڑو محلہ میں شوہر نے اپنی بیوی (ش) پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ