
بلوچستان کے ضلع کچھی میں حاجی شہر پولیس تھانہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک بار پھر حملہ کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 20 سے 25 کے قریب جدید اسلحے سے لیس افراد نے اچانک تھانے پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ، گولیاں، وائرلیس سیٹس سمیت دیگر سامان چھین لیا۔ اس کے بعد مسلح افراد نے تھانے اور سرکاری ریکارڈ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
