بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیشِ نظر 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش، جلسے، جلوس، دھرنے اور پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ