کوئٹہ، خاران اور سامی میں پاکستانی فوج اور جاسوس کیمروں کو نشانہ بنایا گیا۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ، خاران اور سامی میں تین مختلف حملوں کے دوران قابض پاکستانی فوج اور اس کے جاسوس کیمروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ شہر کے بروری روڈ پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت گرنیڈ لانچر سے نشانہ بنایا جب وہ اپنی پوسٹ کے قریب ناکہ بندی میں مصروف تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے برشونکی میں قابض پاکستانی فوج کی ایک ٹرک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں کے حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادیوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور گھروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 30 اکتوبر کو گیشکور، سامی میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کردہ جاسوس کیمروں اور مواصلاتی ٹاور کو حملے میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور، کوئٹہ، سبی، ڈیرہ بگٹی اور بلیدہ میں مختلف حادثات اور واقعات میں 8 افراد ہلاک، 2 نوجوان جبری طور پر لاپتہ

منگل نومبر 4 , 2025
بلوچستان کے مختلف اضلاع پنجگور، کوئٹہ، سبی اور ڈیرہ بگٹی میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے ایئرپورٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ