
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پنچی میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد تشدد اور مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سے زخمی نوجوان بلوچ لڑکی زیرِ علاج حالت میں دم توڑ گئی ہے۔
مقامی صحافیوں کے مطابق، متوفیہ لڑکی کی شناخت نازیہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کی والدہ پری بھی اسی واقعے میں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئیں۔ دونوں خواتین کا تعلق ماشکیل سے بتایا جا رہا ہے، جو مزدوری کے سلسلے میں اپنے خاندان سمیت پنجگور آئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی کو پاکستانی فورسز نے چند روز قبل نامعلوم وجوہات کی بنا پر حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں دونوں کو تشدد زدہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نازیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

