بلوچستان کے نامور بینجو نواز استاد رفیق بلوچ انتقال کر گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے مشہور بینجو نواز اور بلوچ موسیقی کے اہم سفیر، استاد رفیق بلوچ، انتقال کر گئے۔ استاد رفیق گذشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے بین الصوبائی ہم آہنگی کنونشن میں شاندار پرفارمنس کے بعد کوئٹہ جاتے ہوئے لورالائی کے مقام پر اچانک بیمار ہو گئے تھے۔

استاد رفیق بلوچ نے بلوچ ساز “بینجو” کو عالمی سطح پر متعارف کرایا اور اپنی موسیقی کے ذریعے بلوچ ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی موسیقی نہ صرف بلوچستان بلکہ بیرون ملک بھی سُر، راگ اور ثقافتی اظہار کا آئینہ تھی۔

ان کے انتقال پر موسیقی کی دنیا اور ان کے چاہنے والے غمزدہ ہیں۔ ان کی شخصیت میں انکساری، شفقت اور زندگی سے محبت نمایاں تھی۔ دوستوں کے درمیان وہ ہمیشہ خوش دِل اور قہقہوں سے بھرپور رہتے تھے اور اپنی زندگی ہر لمحہ بھرپور انداز میں جیتے تھے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند میں لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی

اتوار اکتوبر 26 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں 23 اکتوبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے فہد ولد عثمان، حمود ولد محمد جان اور ہارون ولد محمد کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں خواتین، بچے اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ