تربت: لیویز اہلکاروں نے پولیس میں ضم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

بلوچستان اسمبلی کے حالیہ فیصلے کے خلاف کہ لیویز فورس کو ختم کرکے پولیس میں ضم کیا جائے، تربت میں ہفتے کے روز لیویز اہلکاروں نے ریلی نکالی اور شہید فدا چوک پر احتجاج کیا۔

ریلی میں لیویز فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پولیس میں انضمام کے خلاف نعرے بازی کی۔ اہلکاروں نے کہا کہ لیویز فورس نے بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے، مقامی سطح پر جرائم کی روک تھام، روایات کے احترام اور بروقت انصاف کی فراہمی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

احتجاج کے دوران اہلکاروں نے لیویز کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور فورس کو ایک بہادر مقامی طاقت قرار دیتے ہوئے اسے پولیس میں ضم کرنے کے اقدام کو سازش قرار دیا۔

اہلکاروں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ لیویز فورس کی خدمات اور قربانیوں کو نظر انداز کیے بغیر اسے اپنی موجودہ شکل میں برقرار رکھا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت اور پاکستان نے کشمیر پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے

ہفتہ اکتوبر 25 , 2025
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت اور پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر سخت مؤقف اختیار کیا۔ بھارت کے مستقل نمائندے پاروتھنی ہریش نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور پاکستان وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ