
ویٹو پاور ملک فرانس میں آئینی بحران اور سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔فرانس کے وزیر اعظم سیباسٹین لیکورنو نے حالیہ عدم اعتماد کی تحریکوں سے بچنے کے بعد حکومت کی تشکیل نو کی ہے لیکن اسمبلی میں اکثریت کی عدم موجودگی میں بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
فرانس نے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں آٹھ وزیر اعظم تبدیل کئے ہیں جس سے سیاسی استحکام پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
سیاست پر گہری نظر رکھنے والی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ بحران فرانس کے آئینی ڈھانچے کی ناکامی ہے اور ملک کو نئے آئین کی ضرورت ہے۔
