
یورپی ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، پولینڈ اور یوکرین نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس پر ان ممالک کے دستخط ہے۔
اس اعلامیہ میں روس سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور یوکرین کی علاقائی خود مختاری کے احترام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جبکہ اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک یوکرین کی سلامتی،تعمیر نو اور دفاعی استعداد بڑھانے کے لئے اضافی مالی و فوجی امداد فراہم کیا جائیں گا۔
برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے بیان میں کہا گیا کہ یورپی ممالک اس بات پر متفق ہے کہ جب تک روس بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری نہیں کرتا اس پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھی جائے۔
ادھر روس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ غیر تعمیری ہے جو امن مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
