
اوتھل کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے میناز کا رہائشی فضل ولد عطا محمد اپنی فیملی کے ہمراہ سفر کر رہا تھا کہ ان کی کار تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں فضل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار اس کی اہلیہ اور بچہ شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اوتھل کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، تاہم بچہ خطرے سے باہر بتایا جارہا ہے۔
