
بلوچستان کے ضلع خاران کی تحصیل مسکان قلات میں واقع جوڈیشل کمپلیکس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے عمارت کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران حملہ آور قاضی مسکان قلات کو بھی اغواء کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔
پولیس اور لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کو پہنچنے والے مالی نقصان اور قاضی کی بازیابی کے حوالے سے فی الحال مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
