
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں رواں ہفتے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے یوسف ولد عبدین کو کڈکئ کوہ سے دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا اور آج اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بلیدہ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں زیر حراست دو نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جو پہلے ہی جبری گمشدگی کے شکار تھے۔