جعفر ایکسپریس پر بی آر جی کے حملے کے بعد ٹرین سروس معطل، ٹریک بحالی کا کام جاری

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) کے حملے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز مستونگ کے علاقے دشت میں ٹرین پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد کیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی تاحال مکمل نہیں ہوسکی جبکہ پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو بھی ٹریک سے نہیں ہٹایا جا سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرمت اور بحالی کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔

حادثے میں ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ایک بوگی الٹ گئی تھی۔ لیویز حکام کے مطابق واقعے میں 13 مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں پاکستانی فوج کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار میں 12 سالہ بچی کے مبینہ اغواء کے خلاف قومی شاہراہ بند، ورثاء اور خواتین کا احتجاج

بدھ ستمبر 24 , 2025
خضدار کے علاقے باغبانہ حسن زئی باجوئی سے رات کی تاریکی میں 12 سالہ معصوم بچی عائشہ بی بی کو مبینہ طور پر بااثر قبائلی افراد نے اغواء کرلیا۔ واقعے کے خلاف بچی کے ورثاء اور خواتین نے قومی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ