خضدار میں 12 سالہ بچی کے مبینہ اغواء کے خلاف قومی شاہراہ بند، ورثاء اور خواتین کا احتجاج

خضدار کے علاقے باغبانہ حسن زئی باجوئی سے رات کی تاریکی میں 12 سالہ معصوم بچی عائشہ بی بی کو مبینہ طور پر بااثر قبائلی افراد نے اغواء کرلیا۔ واقعے کے خلاف بچی کے ورثاء اور خواتین نے قومی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے چککو چیک پوسٹ باجوئی کراس کے مقام پر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جب تک عائشہ بی بی بازیاب نہیں ہوتی، شاہراہ بند رہے گی۔ احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک رہی۔

اس موقع پر مولانا رحمت اللہ اور دیگر ورثاء نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی معصوم بچی کی بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، کورکمانڈر بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر حکام نے فوری نوٹس نہ لیا تو قومی شاہراہ غیر معینہ مدت تک بند رہے گی۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دالبندین: پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بی ایس او (پجار) کے سابق چیئرمین زبیر بلوچ جاں بحق

بدھ ستمبر 24 , 2025
آج صبح دالبندین میں پاکستانی فوج نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس او (پجار) کے سابق چیئرمین ایڈوکیٹ زبیر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، فوج نے صبح تقریباً چار بجے گھر کو گھیرے میں لیا اور فائرنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ