
بلوچستان کے ضلع پنجگور ناگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار روز قبل جبری گمشدگی کا شکار سولیر گچک کے رہائشی استاد اللہ داد ولد دوستین کی مسخ شدہ لاش گزشتہ شب پنجگور سے برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اللہ داد کو چار دن قبل ناگ کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ ان کی لاش گزشتہ شب تشدد زدہ حالت میں پنجگور میں پھینکی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دشت میں بھی اسی نوعیت کے واقعے میں جبری لاپتہ چار افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں پھینکی گئی تھیں۔
بلوچستان میں رواں سال جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
