ڈیرہ بگٹی: سوئی میں دو بم دھماکے، خاتون اور بچہ سمیت تین افراد ہلاک، چھ زخمی

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے سغاری میں دو الگ الگ بم دھماکوں کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلے دھماکے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے عثمان بگٹی کی اہلیہ اور بچہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اسی دوران علاقے میں ایک اور دھماکے کے نتیجے میں مقامی کسان علی کے لگ زندگی کی بازی ہار گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے سوئی کے علاقے لنجو اور سغاری میں مبینہ طور پر صوبائی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے کسانوں کی زمینوں پر قبضے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی جا رہی ہیں۔ ان دھماکوں میں نہ صرف انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بلکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

رہائشیوں کے مطابق علاقے میں آئے روز گھروں پر فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں، جس سے مقامی آبادی شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز سرفراز بگٹی اور ایف سی کی جانب سے مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ کو بڑی تعداد میں اسلحہ اور کیمپوں کے لیے راشن فراہم کیا گیا تھا، جس کے بعد آج بم دھماکوں کے واقعات میں مزید شدت آئی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پیدارک میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

بدھ ستمبر 17 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں آج صبح مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تقریباً آج صبح دس بجے فوج کی پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پیدارک کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ مسلح افراد نے ان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ