
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میناز سے پاکستانی فورسز نے 13 ستمبر 2025 کو تین طالبعلموں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا جب فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں نے تینوں طلباء کو ان کے گاؤں میناز سے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
جبری طور پر لاپتہ کیے گئے طالبعلموں کی شناخت شیہک ولد نصرت اللہ عمر 18 سال، وسیم ولد نصرت اللہ عمر 19 سال اور عنایت اللہ ولد دُر محمد عمر 19 سال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں روزانہ نوجوانوں کے جبری لاپتہ کیے جانے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔