
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں دو نوجوانوں کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند ہیں۔
مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ 6 ستمبر کو پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں، اظہار بلوچ اور ملا بہرام بلوچ کو قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد گومازی میں بھی ایک شخص جلال بلوچ کو ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے قتل کردیا تھا۔
