
بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے مورگند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ اس دوران علاقے میں دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
واضح رہے کہ قلات اور گردونواح کے علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، جو ماضی میں بھی فورسز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
