
بلوچستان کے اضلاع گوادر اور آواران میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گوادر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اجمل ولد یاسین کے طور پر ہوئی ہے، جو کیچ کے علاقے ناصر آباد کے رہائشی ہیں۔ انہیں 21 اگست کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب، آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے اور ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جس کی شناخت میران ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ انہیں گزشتہ روز اپنے گھر پر چھاپے کے دوران فورسز نے حراست میں لیا۔
ذرائع کے مطابق، میران دبی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا اور علاج کے لیے حال ہی میں وطن آیا تھا۔ قبل ازیں، مئی 2025 میں بھی وہ ایک بار لاپتہ ہوا تھا، لیکن بعد ازاں رہا ہوئے تھے۔