لندن میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے زیرِ اہتمام نواب اکبر بگٹی کی برسی پر تعزیتی ریفرنس

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے زیرِ اہتمام نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر لندن میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلوچ، سندھی اور پشتون قوم پرست رہنماؤں سمیت مختلف کمیونٹیز کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نواب اکبر بگٹی کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواب بگٹی نے اپنی زندگی کے آخری لمحے تک بلوچ عوام کے حقوق اور اپنی سرزمین کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کا بہادرانہ مؤقف اور اصولی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

اس موقع پر شیر محمد بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواب اکبر بگٹی کی جدوجہد نہ صرف بلوچ عوام بلکہ دنیا کی تمام مظلوم قوموں کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

ریفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نواب اکبر بگٹی کے مشن کو جاری رکھیں گے اور مظلوم اقوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل، سوارب میں ٹریفک حادثے میں تین افراد ہلاک

بدھ اگست 27 , 2025
بولان اور سوراب دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق، بولان کے علاقے بھاگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔واقعے کو کاروکاری (غیرت کے نام پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ