
بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے علاقے اوچلنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بابل ولد میر قوم جتھ کے نام سے ہوئی ہے، جو نصیر آباد کے علاقے میر حسین کا رہائشی تھا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق مقتول پاکستانی فوج کے قائم کردہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ تھا، جو بلوچ نوجوانوں کے قتل اور جبری گمشدگیوں سمیت کئی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
تاہم، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔