
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر اسکانی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شیرجان ولد کچکول سکنہ آسکانی بازار کو ہلاک کردیا جب کہ گولی لگنے سے مقتول کا بھائی محمد عالم ولد کچکول زخمی ہوگئے۔
واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں دونوں بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
تاہم واقعے کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔