
ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لیویز کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دادن بگٹی کو ہلاک کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
لیویز نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ضروری کارروائی مکمل کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ (N-25) پر نرسری کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اشوک کمار ولد رانو مل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متوفی کا تعلق جیلانی مارکیٹ وندر سے ہے۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔