
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چوتو کے مقام پر گزشتہ دنوں قلات سے کوئٹہ جانے والے پولیس قافلے پر ہونے والے مسلح حملے میں زخمی ہونے والا کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
اس حملے میں ڈی ایس پی عبدالرزاق سمیت 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ کانسٹیبل تاج محمد بزدار سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل تاج محمد بزدار کو دیگر زخمیوں کے ہمراہ فوری طور پر چھاؤنی ہسپتال شال منتقل کیا گیا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کرلی تھی۔