
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں سرگرم مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” کے ٹھکانوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات مشکے کے علاقے سنیٹری میں ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانوں کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی حتمی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔
اس سے قبل بھی اس نوعیت کے حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔