
منگل کے روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے کوہک میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ شام کے وقت اس وقت کیا گیا جب فوجی قافلہ علاقے سے گزر رہا تھا۔ سرمچاروں نے قافلے پر مختلف سمتوں سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے باعث قافلے میں شدید جانی نقصان ہوا۔
تاہم سرکاری سطح پر تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔
مزید اطلاعات کے مطابق، حملے کے بعد جب فوج کی کمک جائے وقوعہ پر پہنچی، تو اس پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اور جھڑپ شروع ہو گئی۔
دوسری جانب زامران میں بھی پاکستانی فورسز کو آئی ای ڈی بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔