نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی شال زون کا آرگنائزنگ کمیٹی اجلاس، نئی باڈی تشکیل

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی شال زون کا آرگنائزنگ کمیٹی اجلاس ازلان بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سلمان بلوچ بطور مہمانِ خاص اور مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن علی جان مقصود بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث آئے، جن میں مرکزی سرکیولر، زونل رپورٹ، تنقیدی نشست، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ کا لائحہ عمل شامل تھا۔

اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں خاموشی سے کیا گیا جس کے بعد اجلاس کا باقائدہ آغاز کرتے ہوئے مرکزی رہنماؤں نے مرکزی سرکیولر اور پارٹی فیصلے زونل ممبران کے سامنے پیش کیے۔ اس کے بعد زونل رپورٹ پیش کی گئی، جس میں زونل ورکشاپ سمیت مختلف تربیتی سرکلز کا احاطہ کیا گیا تھا۔

تنقیدی نشست کے دوران کارکنان نے اپنے سوالات اور تحفظات کا اظہار کیا، جن پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ پارٹی کی فعالیت کے لیے وقت دینے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے مباحثوں میں قومی اور پارٹی مفاد کو اولیت دینا ہوگی۔ ہمیں اپنی فکری تربیت کو مضبوط بناتے ہوئے ایسی تمام بحثوں سے گریز کرنا چاہیے جو قومی وحدت کو نقصان پہنچا سکتی ہوں، تاہم پارٹی کارکنان کو قومی مسائل کے حوالے سے تخلیقی اور ترقی پسند خیالات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ تنقیدی سوچ کے ذریعے نئی راہیں تلاش کر سکیں اور پارٹی کے فکری و سیاسی افق کو وسعت دے سکیں۔

مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں اپنے ارد گرد کے حالات پر باریک بینی سے نظر رکھنی چاہیے تاکہ نہ صرف پارٹی کو منظم کیا جا سکے بلکہ وسیع قومی شعور کی تشکیل میں بھی مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے میڈیا اور پروپیگنڈے کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے ہمیں ہر خبر پر گہری نظر رکھنی ہے عالمی و علاقائی صورتحال سے آگاہ ہونا ضروری ہے اور ساتھ ہی یہ جانچنا ضروری ہے کہ کون سی خبر محض اطلاع ہے اور کون سی مخصوص بیانیے کی تشکیل کے لیے پھیلائی جا رہی ہے۔ بلوچ قوم اس وقت ایسی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی غفلت بھی بڑے قومی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن، غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کو بلوچ قومی شعور پر حملہ قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ساتھی تنظیم، بلوچ یکجہتی کمیٹی پر جاری کریک ڈاؤن کو بلوچ پرامن جدوجہد کے خلاف ریاستی رکاوٹ سے تعبیر کیا۔

تنظیمی امور کے حصے میں کارکنان نے اپنی تجاویز پیش کیں، جن کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس دوران نئی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے مطابق مصدق بلوچ کو زونل آرگنائزر، رحمت بلوچ کو ڈپٹی آرگنائزر، جبکہ فتح بلوچ، حانی بلوچ اور بالاچ بلوچ کو آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان منتخب کیا گیا۔

نئی آرگنائزنگ کمیٹی کی حلف برداری کے بعد، اجلاس کو باقاعدہ طور پر زونل آرگنائزر کے اعلان پر اختتام پذیر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: بلوچ ویمن فورم کی ایک روزہ کانفرنس کے لیے مہم جاری

بدھ جولائی 23 , 2025
بلوچ وومن فورم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فورم کے مرکزی فیصلے کے تحت گوادر میں ایک روزہ کانفرنس کے سلسلے میں ایک متحرک مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے دوران گوادر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ