کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صدام ولد محراب بلوچ پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صدام بلوچ کو ان کے ساتھی گلزار نیک‌سال کے ہمراہ تربت شہر کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گلزار نیک‌سال کو کئی گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رات تقریباً 12 بجے رہا کر دیا گیا، تاہم صدام بلوچ کی حوالگی یا ان کی خیریت سے متعلق تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

صدام بلوچ کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے سری شاپک سے ہے، جہاں وہ گلزار نیک‌سال کے ساتھ ایک چھوٹے گیراج میں بطور مکینک کام کرتے تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق صدام روزانہ کی طرح اس روز بھی گیراج جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے، مگر راستے میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی سے نوجوان زاہد بلوچ لاپتہ، لواحقین کا بازیابی کا مطالبہ

منگل جولائی 22 , 2025
کراچی لیاری کے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان، زاہد بلوچ، 17 جولائی 2025 کو لاپتہ ہو گئے۔ ان کے لواحقین کے مطابق، زاہد بلوچ شام پانچ بجے سے ساڑھے پانچ بجے کے درمیان اپنے رکشے کے ساتھ معمول کے مطابق سواری کے انتظار میں کھڑے تھے، جب سادہ لباس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ