
بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، میشوں خان ولد مٹھا خان بگٹی کو گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی شہر سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔
اسی طرح، تحصیل سوئی سے تعلق رکھنے والے پنیری ولد مڑزو بگٹی کو بھی 27 جون کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔ لواحقین کے مطابق، پنیری بگٹی کا تعلق پٹ فیڈر سے ہے اور وہ ایک غریب شخص ہے۔
ادھر، 12 جولائی کو کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فورسز نے سدیر ولد سبزل، ندیم ولد رشید اور حسین ولد پُلی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، اور ان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔