کوئٹہ: جبل النور میں بم دھماکہ، میجر انور کاکڑ ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے جبل النور میں گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں پاکستان فوج کے میجر انور کاکڑ ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بروری روڈ کے قریب واقع جبل النور کے مقام پر نامعلوم افراد نے میجر انور کاکڑ کی گاڑی پر مقناطیسی بم نصب کیا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں میجر انور شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک توڑ گئے۔

میجر انور کاکڑ کا تعلق پاکستان فوج سے تھا اور وہ ماضی میں آئی ایس پی آر میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی شناخت میجر انور ولد حاجی محمد اکبر خان کاکڑ کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم، تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قابض پاکستانی فوج کے میجر انور کاکڑ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

ہفتہ جولائی 19 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے کے خصوصی دستے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ “زراب” کی معلومات کی بنا پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں آئی ای […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ