
11 جولائی کی صبح 19 سالہ طالبعلم اشفاق ولد مشتاق کو اے ون سٹی فیز 2، کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ اشفاق کا تعلق ضلع آواران کے علاقے مشکے سے ہے اور وہ ایک عام طالبعلم ہے۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق اشفاق کو فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔ گرفتاری کے بعد اشفاق کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں پاکستانی فورسز نے عرض محمد بازار میں چھاپہ مار کر نوجوان آواز حسن ولد حسن کو صبح 9 بجے ان کے علاقے سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے تمام رہائشیوں کو گھروں سے نکال کر ایک جگہ جمع کیا اور ان کے موبائل فونز بھی ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
ادھر مستونگ سے تعلق رکھنے والے خلیل احمد شاہوانی، جو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہو گئے تھے، 47 دن بعد بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔