
اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی قیادت کی رہائی کے لیے لواحقین نے احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ہے۔ کیمپ میں جبری گمشدگی کے شکار متعدد افراد کے اہلِ خانہ شریک ہیں، جو اپنے پیاروں کی بازیابی اور غیر قانونی حراست کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔
احتجاجی کیمپ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، گلزادی بلوچ، بیبو بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبگر بلوچ سمیت کئی رہنماؤں کے خاندان شامل ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کو گزشتہ چار ماہ سے بغیر کسی قانونی کارروائی کے حراست میں رکھا گیا ہے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور ملکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر تمام رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔