
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر اس وقت مسلح افراد نے شدید حملہ کیا جب فورسز کے اہلکار آپریشن کی غرض سے پہاڑی علاقے میں داخل ہو رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق حملہ کافی شدید تھا جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ حملے میں اب تک میجر رب نواز کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم پاکستانی فوج کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ میجر رب نواز کا تعلق بلوچ رجمنٹ سیون سے تھا اور وہ کشمیر کا رہائشی تھا۔ حملے میں فورسز کے دیگر اہلکاروں کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں آواران میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) قبول کرتی رہی ہے۔