
بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً آٹھ بجے کے قریب قلات کے علاقے خزینئی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے دو گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے میں اہلکاروں کے جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
تاحال سرکاری سطح پر حملے یا جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم گزشتہ دنوں قلات میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے “آپریشن بام” کے دوران فورسز کے اہلکاروں کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔