
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، میر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ بازار سے گزر رہے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
تمپ انتظامیہ کے مطابق، حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور حملہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر قریبی فوجی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

