
آج شال قمبرانی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور زون کے متحرک کارکن شہید ذیشان ظہیر بلوچ کی یاد میں ایک پرامن کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں تنظیمی ساتھیوں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
کینڈل واک کے شرکاء نے ذیشان بلوچ کی بلوچ نسل کشی کے خلاف غیر متزلزل جدوجہد اور کمٹمنٹ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ذیشان بلوچ، ایک دہائی سے جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کے فرزند تھے، جنہیں اپنے والد اور دیگر لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے جاری آواز بلند کرنے کی پاداش میں ریاستی اداروں نے لاپتہ کر کے قتل کیا اور ان کی تشدد زدہ لاش پھینکی گئی۔
مقررین نے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی ایسے ہزاروں دردناک سانحات کی گواہ ہے، جہاں آئے روز لوگ جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بن رہے ہیں۔ تاہم، ذیشان جیسے نوجوانوں کا حوصلہ اور مزاحمت اس امر کا ثبوت ہے کہ بلوچ قوم ظلم اور نسل کشی کے خلاف اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی۔