
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز زامران کے علاقوں آروسین اور پگنزان میں فورسز کی چوکیوں پر حملے کیے گئے۔ اس دوران علاقے میں کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ان حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔