تربت: شہید نبیل بلوچ کے گھر پر پاکستانی فورسز کا چھاپہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے شہید نبیل احمد عرف علی کے گھر پر چھاپہ مارا اور خواتین و بچوں سمیت اہلِ خانہ کو ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز تربت کے علاقے گوگدان میں پاکستانی فورسز نے واقع شہید نبیل بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران فضاء میں ڈرون کیمرے بھی استعمال کیے گئے۔

تاہم اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نبیل بلوچ عرف علی کے گھر پر اس سے قبل بھی متعدد بار فورسز کی جانب سے چھاپے مارے گئے، جن میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ شہید نبیل احمد عرف علی بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ایک ساتھی سرمچار تھے، جو 29 اپریل 2025 کو تربت کے علاقے ڈنک میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی ایل ایف کے آپریشن “بام” کے تحت مربوط حملے جاری، فورسز اور معدنیات گاڑیوں پر حملے، مختلف علاقوں میں ناکہ بندی

جمعرات جولائی 10 , 2025
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز اور قیمتی معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر متعدد حملے اور جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں، جب کہ بعض علاقوں میں ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہ کارروائیاں بلوچستان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ