
بلوچستان کے ضلع دکی میں یاروشہر کے مقام پر ندی سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، اور ان کی لاشیں بری طرح گولیوں سے چھلنی ہیں۔
لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ تاحال قتل کیے گئے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دکی میں اس سے قبل بھی کئی بار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں جن میں بعض افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ اور بعض حلقوں کی جانب سے ماضی میں جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کے قتل کے الزامات بھی سامنے آ چکے ہیں۔

