
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد نے ڈیتھ اسکواڈ کے ایک سرغنہ کو حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، آج صبح تقریباً 11 بجے جھاؤ کے واجہ باگ بازار میں مسلح افراد نے نیک جان محمد حسنیٰ ولد نورو کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ نیک جان محمد حسنیٰ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ کا ایک اہم سرغنہ تھا، جو متعدد بلوچ سرمچاروں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت اور جبری گمشدگیوں میں ملوث رہا ہے۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

