
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے، جبکہ ڈیرہ بگٹی میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایک رکن کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں پیدل اہلکاروں کے ساتھ زامران کے علاقوں دشتوک، کوتان، ڈیلکک، کروچی اور آس پاس کے علاقوں میں داخل ہو کر فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس میں امن فورس (ڈیتھ اسکواڈ) کے کمانڈر رحیم بخش نوسانی بگٹی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔