گوادر اور پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوںچار افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے ساحلی شہر میں پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں سے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

گوادر میں فورسز نے دو نوجوان بھائیوں، اسامہ اور صداقت ولد حاجی ایوب کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں بھائی ایک مقامی دکان میں موجود تھے جنہیں فورسز زبردستی گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئیں۔ واقعے کے بعد نہ تو ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہے۔

گوادر کے علاقے جیونی سے سید محمد شاہو نامی نوجوان کو چار روز قبل ایک بار پھر پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا ہے، جس کے بعد وہ بھی لاپتہ ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، انہیں پہلے بھی حراست میں لیا گیا تھا اور کئی دن جبری گمشدگی کے بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ شب چار بجے کے قریب، پسنی کے وارڈ نمبر 4 سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان طالب علم سراج ولد اسلم کو گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ نوجوانوں کی اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت معطل کرو! — زَیپتن میں بی این ایم کا یورپی یونین سے مطالبہ

ہفتہ جولائی 5 , 2025
نیدرلینڈز کے شہر زَیپتن میں ایک سرکاری تقریب کے دوران بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے نمائندے باسط ظہیر بلوچ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت فوری طور پر معطل کی جائے۔ زَیپتن میونسپلٹی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں باسط […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ