
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے زامران کی جانب پاکستانی فورسز کے ایک بڑے قافلے کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس کے باعث علاقے میں ممکنہ فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، قافلے میں کئی گاڑیاں شامل تھیں جو زامران کی طرف روانہ ہوئیں، جس سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ علاقے میں فوجی آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔
تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
ادھر تربت کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جایا۔ مغوی کی شناخت سعیب ولد مجید کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم واقعے کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔