
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی کی شام پانچ بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقہ کنیچی میں قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں ہلاک کر دیا، جب کہ سرمچاروں کے ایک اور دستہ نے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کرکے دشمن کو مزید جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ 3 جولائی کی شام 5:30 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گورکوپ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے دوران مارٹر کے متعدد راکٹ فائر کیے جو مقررہ اہداف پر گرے، اس حملے میں دشمن کے تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔