قلات: ناصر آباد میں فائرنگ سے اسکول ٹیچر ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر غلام مصطفیٰ ولد جمعہ خان ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کے روز پیش آیا، جب مسلح افراد نے غلام مصطفیٰ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سول اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے استاد کا تعلق خضدار سے ہے اور ان کی شناخت قوم شاہوانی سے کی گئی ہے۔

فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم کا جنیوا میں سفارتی مشن، پاکستان کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمے پر مشاورت

جمعہ جولائی 4 , 2025
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59ویں اجلاس کے موقع پر بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ایک وفد نے، چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی قیادت میں، جنیوا میں انسانی حقوق کے اداروں اور جنگ زدہ علاقوں میں سرگرم بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ