
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اور ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تربت کے علاقے سنگ سر سے تعلق رکھنے والے سفیان ولد غلام رسول صوفی کو آج دوپہر پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد سے تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب، پسنی کے وارڈ نمبر 2 سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلال ولد امید علی کو گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا ۔ اہل خانہ نے نوجوان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔